Saturday, April 27, 2024

جتنی مرضی تحریک چلا لیں ، حکومت کہیں نہیں جارہی ، شیخ رشید

جتنی مرضی تحریک چلا لیں ، حکومت کہیں نہیں جارہی ، شیخ رشید
February 19, 2020
کراچی( 92 نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مارچ میں جتنی مرضی تحریک چلا لیں ، یہ حکومت کہیں نہیں جا رہی ، عمران خان نے خود تسلیم کیا ہے کہ آٹے اور چینی کے معاملے میں  کوتاہی ہوئی ہے،وہ  ا واحد لیڈر ہیں جنہوں نے ایسا بیان دیا ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھاکہ آٹے اور گھی بحران کے ذمہ داروں کو عمران خان نہیں چھوڑیں گے، مہنگائی کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کچھ کرنے جا رہے،مولانا اگر آئے تو ان کے ساتھ وہی پرانے والا سلوک نہیں ہوگا، جتنی مرضی تحریک چلا لیں ، حکومت کہیں نہیں جارہی۔ سانحہ تیز گام کی وجوہات سے متعلق وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ پنجاب فرانزک رپورٹ میں کہا گیا کہ آگ گیس سلنڈر سے لگی ،  جو میں کہتا تھا آج وہ ثابت ہو گیا ، تجاوزات کرنے والے سن لیں کہ یہ ریلوے کی زمین ہے، ریلوے افسران بھی اگر آئیں گے تو ان کی تجاوزات بھی گرائی جائیں گی ۔ شیخ رشید احمد نے کیماڑی گیس واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ  14 قیمتی جانوں نا نقصان افسوس ناک ہے  ۔ ان کا کہنا تھا کہ کے سی آر کے مسئلوں پر ہم سندھ حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں،سندھ حکومت اور ہمارا کوئی اختلاف نہیں ہے، سندھ حکومت اور ریلوے مل کر کے سی آر بنائیں گے،2ملین ڈالر چین سے ملنے کے بعد یہ کام شروع ہوگا۔