Friday, April 26, 2024

بلاول بھٹو کی نوشہروفیروز آمد، مقتول ایم پی اے شہناز انصاری کے ورثا سے تعزیت

بلاول بھٹو کی نوشہروفیروز آمد، مقتول ایم پی اے شہناز انصاری کے ورثا سے تعزیت
February 17, 2020
 نوشہروفیروز (92 نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مراد علی شاہ کی نوشہروفیروز آمد ہوئی جہاں انہوں نے پیپلزپارٹی کی مقتول ایم پی اے شہناز انصاری کے ورثا سے تعزیت کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے رکن قومی اسمبلی ذوالفقار بیھن سے انکے نانا کے انتقال پر تعزیت کی ۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حاجی رحمت اللہ بیھن کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا حاجی رحمت اللہ بیھن کی حلقے کے عوام اور پارٹی کیلئے خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔ حاجی رحمت اللہ بیھن نے جمہوری جدوجہد میں اپنا مثالی کردار پیش کیا۔ بلاول بھٹو کی آمد کے باعث سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔