Friday, April 19, 2024

احسان اللہ احسان کے فرار کی خبر سنی ، ریاست باخبر ہے ، اعجاز شاہ

احسان اللہ احسان کے فرار کی خبر سنی ، ریاست باخبر ہے ، اعجاز شاہ
February 17, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز ) وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا احسان اللہ احسان کے فرار کی خبر سنی ، ریاست باخبر ہے۔ وزیر داخلہ نے احسان اللہ احسان کے فرار سے متعلق خبر کی تصدیق کر دی۔ میڈیا گفتگو میں اعجاز شاہ بولے احسان اللہ احسان کے فرار کی خبر سنی ہے۔ یہ سچ ہے اور ریاست باخبر ہے۔ صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ اس پر بہت سا کام ہو رہا ہے ، آپ کو جلد خوشخبری ملے گی ۔ قبل ازیں ویڈیو پیغام میں احسان اللہ احسان نے کالعدم تحریک طالبان کے مکروہ عزائم پر سے بھی پردہ اٹھایا تھا اور کہا تھا کہ یہ لوگ اسلام کو بدنام کر رہے ہیں۔ نوجوان نسل کو سوشل میڈیا کے ذریعے گمراہ کیا جارہا ہے۔ ملالہ یوسفزئی ، کرنل شجاع خانزادہ پر حملہ ، واہگہ بارڈر پر دھماکہ ، گلگت بلتستان میں غیر ملکی سیاحوں کے قتل سمیت احسان اللہ احسان نے دہشتگردی کے 10 بڑے واقعات کی ذمہ داری بھی قبول کی تھی۔ سابق طالبان ترجمان کا یہ بھی کہناتھا کہ حکیم اللہ محسود انتقال کے بعد نئے امیر کےلئے انتخابی مہم چلائی گئی تھی ، قرعہ اندازی کے ذریعے فضل اللہ کو امیر بنایا گیا تھا ۔ فضل اللہ نے اپنے استاد کی بیٹی سے زبردستی شادی کی تھی ۔احسان اللہ احسان نے یہ بھی بتایا تھا کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن کے بعد طالبان افغانستان بھاگ گئے تھے ۔