Wednesday, April 24, 2024

انتونیو گتیرس کی افغانستان، یمن اور تاجکستان کے مہاجرین سے ملاقات

انتونیو گتیرس کی افغانستان، یمن اور تاجکستان کے مہاجرین سے ملاقات
February 16, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گتیرس نے افغانستان، یمن اور تاجکستان کے مہاجرین سے ملاقات کی، مہاجرین نے اپنے ممالک میں مظالم اور تشدد سے فرار کی اندوہناک داستانیں سنائیں۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گتیرس نے کہا کہ پاکستان میں مہاجرین کو تعلیم، کاروبار اور ہنر مند تربیت کے لاتعداد مواقع فراہم کیے گئے۔ پاکستانی قوم نے افغان مہاجرین کی دل کھول کر میزبانی کی۔ اس موقع پر مہاجرین گفتگو کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے، کہا کہ پاکستان ہمارے لیے اپنا گھر ثابت ہوا، یہا‌ں سائبان کی فراہمی اور مواقع سے بھی سیکرٹری جنرل کو آگاہ کیا۔