Tuesday, April 23, 2024

مٹیاری، آر او پلانٹ ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف دھرنا

مٹیاری، آر او پلانٹ ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف دھرنا
February 16, 2020
مٹیاری (92 نیوز) ضلع مٹیاری میں 50 سے زائد آر او پلانٹ ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف دھرنا دے دیا۔ ملازمین کے احتجاج کے باعث شہر کے آر او پلانٹس 15 روز سے بند  پڑے ہیں۔ مٹیاری میں آر او پلانٹ ملازمین 10 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔ ملازمین نے آر او پلانٹس بند کرکے دھرنا دے دیا۔ آر او پلانٹس ملازمیں کہتے ہیں تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں۔ احتجاج کے باعث شہر کے آر او پلانٹس 15 روز سے بند پڑے ہیں۔ جس کی وجہ سے شہری مضر صحت پانی پینے پر مجبور ہیں۔ آر او پلانٹس بند ہونے سے شہر میں پانی کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔