Friday, March 29, 2024

لیاری ری سیٹلمنٹ اسکینڈل ،وزیر اعظم انسپیکشن ٹیم تحقیقات ے بعد واپس چلی گئی

لیاری ری سیٹلمنٹ اسکینڈل ،وزیر اعظم انسپیکشن ٹیم تحقیقات ے بعد واپس چلی گئی
February 15, 2020
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں لیاری  ری سیٹلمنٹ پراجیکٹ کی زمینوں پر ہزاروں پلاٹس کی ہیر  پھیر اور  اربوں روپے کی مبینہ کرپشن  کا معاملہ وزیر اعظم کی انسپیکشن ٹیم کراچی میں تحقیقات کے بعد  واپس  اسلام آباد روانہ ہوگئی۔ لیاری  ری سیٹیلمنٹ پراجیکٹ  میں 42 ہزار  سے زائد پلاٹس کی ہیر پھیر اور اربوں روپے کی مبینہ کرپشن  کے معاملے پر   وزیر اعظم کی انسپیکشن ٹیم نے کراچی میں تحقیقات کی اور   واپس اسلام آباد  روانہ ہوگئی ۔ دو رکنی انسپکیشن ٹیم نے تیسرٹاؤن میں ری سیٹلمنٹ  پراجیکٹ کی زمینوں کا بھی دورہ  کیا اور پی ڈی لیاری ایکسپریس  وےری سیٹلمنٹ پراجیکٹ لبنیٰ صلاح الدین سے بھی سوالات  کیے ۔ پی ایم انسپکشن ٹیم کی تحقیقات میں لبنیٰ صلاح الدین سے  پلاٹس دینے اور رقم کی ادائیگیکا طریقہ کار کے بارے میں سوالات کیے ، ذرائع کا دعویٰ ہے کہ  ٹیم نے چیف سیکریٹریاور  سیکریٹری بلدیات کے دفتر کا بھی دورہ کیا تھا ۔ لیاری ری سیٹلمنٹ پراجیکٹ میں 42 ہزار سے زائد پلاٹس کی ہیر پھیر  اور  اربوں روپے کی مبینہ کرپشن پر نیب کے بعد وزیراعظم انسپکشن ٹیم  کی تحقیقات جاری ہیں۔