Friday, April 19, 2024

عمران خان کیسے بیانات دے رہے ہیں، ریاست کیساتھ کیا کرنا چاہتے ہیں، خواجہ آصف

عمران خان کیسے بیانات دے رہے ہیں، ریاست کیساتھ کیا کرنا چاہتے ہیں، خواجہ آصف
February 14, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) عمران خان خود کیا کرتے رہے ہیں اور اب کیسے بیانات دے رہے ہیں، وہ ریاست کیساتھ کیا کرنا چاہتے ہیں، خواجہ آصف بولے کہ فضل الرحمٰن نے دس بارہ دن کا دھرنا دیا جو پرامن تھا، عمران خان نے 126 دن کا دھرنا دیا تھا۔ خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت آوازیں بند کرے گی تو پتہ نہیں کیا کیا ہو گا۔ احسان اللہ احسان اور رائو انوار کھلے پھر رہے ہیں اور سیاسی قیادت کو قید کیا جا رہا ہے۔ حکومت کی صفوں میں سارے لٹیرے بیٹھے ہوئے ہیں، یہ راستے نہ اپنائیں یہ راستے تباہی کی طرف جاتےہیں۔ ہمیں عمران خان سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے، سوشل میڈیا پر قدغن لگائی جارہی ہے۔ ن لیگی رہنماء ایوان کی کارروائی پی ٹی وی موٹ کی جاتی ہے، گھٹن کے ماحول میں رہتے ہیں جو گھٹن بڑھتی جا رہی ہے۔ اسمبلی پر حملہ کرنے والے پر آرٹیکل چھ لگنا چاہئے، جمہوریت اور آئین پر ضرب لگانے والوں پہ آرٹیکل چھ لگنی چاہئے۔