Thursday, April 25, 2024

مسئلہ کشمیر پر دوٹوک مؤقف پر پاکستانی عوام طیب اردوان کو سلام پیش کرتی ہے ، اسد قیصر

مسئلہ کشمیر پر دوٹوک مؤقف پر پاکستانی عوام طیب اردوان کو سلام پیش کرتی ہے ، اسد قیصر
February 14, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) اسپیکر اسد قیصر نے کہا مسئلہ کشمیر پر دوٹوک مؤقف پر پاکستانی عوام طیب اردوان کو سلام پیش کرتی ہے۔ اسپیکر اسد قیصر نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے استقبالیہ خطاب کرتے ہوئے کہا ترک صدر موجودہ اسلامی دنیا کے حقیقی رہنما ہیں۔ طیب اردوان کو ایوان دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہے۔ رجب طیب اردوان عظیم ترک قوم کے نمائندے ہیں۔ اس ایوان میں ترک صدر کو خوش آمدید کہنا باعث فخر ہے۔ ہمارے درمیان اقتصادی اور معاشی تعاون کی نئی راہیں بھی کھلیں گی ۔ اسد قیصر کا کہنا تھا آپ کا دورہ ایسے موقع پر ہو رہا ہے جب دنیا پر جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں۔ بھارت نے اپنے آئین کو پامال کر دیا۔ مودی کے ظالمانہ اقدامات نے کشمیریوں کے حقوق سلب کئے۔ گذشتہ 6 ماہ سے کشمیر میں کرفیو نافذ ہے۔ ایسے وقت میں آپ نے جس طرح آواز اٹھائی ہے وہ قابل ستائش ہے۔ آپ کا دورہ اقتصادی اور معاشی راہیں کھولے گا۔