Friday, April 26, 2024

پاکستان کے اہم دورے پر آئے ترک صدر آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

پاکستان کے اہم دورے پر آئے ترک صدر آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے
February 14, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان کے اہم دورے پر آئے ترک صدر رجب طیب اردوان آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ رجب طیب اردوان کی وزیراعظم عمران خان سے ون آن ون ملاقات ہو گی۔ وفود کی سطح پر مذاکرات کے بعد کئی معاہدوں پر دستخط بھی کیے جائیں گے۔ عمران خان ، ترک صدر کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں عشائیہ دیں گے ۔ طیب اردوان آج 11 بجے پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ ترک صدر نماز جمعہ فیصل مسجد اسلام آباد میں ادا کریں گے۔ پاک ترک وزراء کونسل اجلاس 4 بجے منعقد ہو گا۔ پاک ترک اعلیٰ سطح تذویراتی کونسل اجلاس 5 بجے منعقد ہو گا۔ وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر طیب اردوان مشترکہ پریس کانفرنس  بھی کریں گے۔ ترک صدر دورہ مکمل کرکے 9 بجے وطن واپس روانہ ہو جائیں گے۔