Tuesday, April 16, 2024

حکومت جھوٹ کی سیاست کر رہی ہے ، سراج الحق

حکومت جھوٹ کی سیاست کر رہی ہے ، سراج الحق
February 13, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا حکومت جھوٹ کی سیاست کر رہی ہے۔ سراج الحق نے مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا معاشی صورتحال بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے۔ آج ملک میں ڈاکٹر بھی پریشان ہیں اور مریض بھی ، کاشتکار بھی پریشان زمیندار بھی، ٹرانسپورٹر بھی پریشان اور سواری بھی پریشان ہے۔ موجودہ حکومت کے دور میں سانس لینا بھی مشکل ہو گیا ہے۔ سراج الحق کا کہنا تھا ترک صدر کو پاکستان آمد پر عوام کی طرف سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ طیب اردوان نے جس طرح بطور میئر استنبول روٹی سستی ویسے ہی عمران خان کو بھی سمجھائیں۔ ترک صدر عمران خان کو سمجھائیں کہ کیسے ملک کو مہنگائی اور بے روزگاری سے نکالا جا سکتا ہے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق بولے آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے زہر کے نوالے ہیں جو ہم ہضم نہیں کر سکتے۔ بزرگ ہسپتالوں میں جا کر موت کی دعا کرتے ہیں کیونکہ علاج بہت مہنگا ہے۔ زراعت کے ہوتے ہوئے بھی دالیں، سبزیاں اور سیمنٹ پہنچ سے باہر ہیں۔ جو اشیاء پاکستان کی پیداوار ہیں وہ عوام کی پہنچ سے کیوں باہر ہیں۔ سراج الحق نے کہا وزیراعظم کے دائیں بائیں بیٹھے افراد نے چینی میں 45، آٹے میں 55 ارب کمایا۔ احتساب بھی کھیل بن چکا ہے۔ مہنگائی کیخلاف ملک بھر میں 20 فروری سے تحریک چلا رہے ہیں۔