Thursday, April 25, 2024

ترک صدر طیب اردوان دو روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے ‏

ترک صدر طیب اردوان دو روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے ‏
February 13, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) ترک صدر دو روزہ اہم دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے، عمران خان ،طیب ‏اردوان کا استقبال کریں گے ، معزز مہمان کو گارڈ آف آنر دیا جائے گا۔ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے ترک ہم منصب کی ملاقات شام 7بجے ہوگی، طیب اردوان کل پارلیمنٹ کے ‏مشترکہ اجلاس سے تاریخی خطاب کریں گے۔ ترک صدر رجب طیب اردوان وزیر اعظم عمران خان کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں ، صدر اردوان کے ‏ساتھ کابینہ کے ممبران اور سینئر ‏سرکاری عہدیداروں سمیت ایک اعلی سطح وفد بھی ہو گا۔ ‏ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دورے کے دوران وزیر اعظم عمران خان اور ترک صدر ‏کے درمیان ون ٹو ون ‏ملاقات ہو گی۔ دونوں رہنما ملاقات کے بعد پاک ترکی اعلی سطحی ‏اسٹریٹجک تعاون کونسل کے چھٹے اجلاس کی ‏صدارت کریں گے۔ اجلاس کے اختتام پر ‏مشترکہ اعلامیہ اور متعدد اہم معاہدوں ایم او یو پر دستخط ہوں گے۔ ترک صدر وزیر ‏اعظم عمران ‏خان کے ساتھ مل کر پاک ترکی بزنس اینڈ انویسٹمنٹ فورم سے بھی خطاب ‏کریں گے۔ ‏ ترک صدر اردوان صدر مملکت عارف علوی سے علیحدہ ملاقات کریں گے۔ ترک صدر ‏رجب طیب اردوان 14 ‏فروری کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے بھی خطاب کریں ‏گے ۔ ‏دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دونوں برادر ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے ‏ثابت قدم رہنے والے ‏شراکت دار رہے ہیں۔ ترکی مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ‏حق خودارادیت کی حمایت کرتا ہے۔ صدر اردوان کا ‏دورہ دونوں ممالک کے مابین ‏روایتی یکجہتی اور وابستگی کو اجاگر کرنے میں مددگار ثابت ہو گا ۔