Friday, April 19, 2024

پاک بھارت کرکٹ سیریز نہ ہونا سیاست ہے ، مشتاق محمد

پاک بھارت کرکٹ سیریز نہ ہونا سیاست ہے ، مشتاق محمد
February 12, 2020
لاہور ( 92 نیوز) سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق محمد نے پاک بھارت کرکٹ سیریز نہ ہونے کو سیاست قرار دے دیا کہا کہ  پاک بھارت کرکٹ سیریز نہ ہونا سیاست ہے۔ مشتاق محمد کا کہنا تھا کہ  دونوں ممالک کے کھلاڑی ایک دوسرے کے ساتھ کھیلنا چاہتے ہیں، پاکستان اور بھارت کے کھلاڑی آپس میں اچھے دوست ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک بھارت سیریز کا انعقاد حکومتوں کے ہاتھ ہے۔