Wednesday, April 17, 2024

سی آئی اے کرپٹو اے جی کمپنی کے ذریعے 120 ممالک کی جاسوسی کرتی رہی

سی آئی اے کرپٹو اے جی کمپنی کے ذریعے 120 ممالک کی جاسوسی کرتی رہی
February 12, 2020
واشنگٹن ( 92 نیوز) امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ سی آئی اے  کرِپٹو اے جی نامی کمپنی کے ذریعے 120 ممالک کی پچاس سال تک جاسوسی کرتی رہی۔ واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق  کرپٹو اے جی نامی سوئس کمپنی ، مختلف ممالک کو اپنے جاسوسوں،فوجیوں اور سفارتکاروں سے خفیہ بات چیت کیلئے مواصلاتی نظام  فراہم کرتی ہے ۔ پاکستان،انڈیا،ایران،لاطینی امریکا  حتیٰ کہ ویٹی کن  بھی کرپٹو اے جی سے آلات خریدنے والوں میں شامل تھے تاہم انہیں یہ معلوم نہیں تھا کہ اس کمپنی کی اصل مالک سی آئی اے ہے ۔ رپورٹ کے مطابق سی آئی اے دوسرے ممالک کو بیچے جانے والا حساس آلات گڑبڑ کرتی تھی تاکہ ان کے کوڈز تک رسائی آسانی سے حاصل کی جاسکے ، ایران میں 1979 کے اسلامی انقلاب کے دوران سی آئی اے نے اس کمپنی کی مدد سے انقلابی رہنماؤں کی جاسوسی کی تھی۔ برطانیہ اور ارجنٹائن کی جنگ کے دوران بھی سی آئی اے نے دونوں ممالک کی خفیہ معلومات حاصل کیں تھیں، رپورٹ شائع  ہونے کے بعد سوئٹزرلینڈ کی سپریم کورٹ نے معاملے کی تحقیقات کا اعلان کیا ہے ۔