Friday, April 26, 2024

کبڈی ورلڈکپ ، آسٹریلیا نے آذربائیجان کو چوبیس کے مقابلے میں ترپن پوائنٹس سے شکست دی

کبڈی ورلڈکپ ، آسٹریلیا نے آذربائیجان کو چوبیس کے مقابلے میں ترپن پوائنٹس سے شکست دی
February 11, 2020
 لاہور (92 نیوز) کبڈی ورلڈکپ میں آج بھی تین میچ ہوئے ۔ شہ زوروں نے خوب داؤ پیچ آزمائے۔  پہلے میچ میں آسٹریلیا نے آذربائیجان کو چوبیس کے مقابلے میں ترپن پوائنٹس سے شکست دی۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں کبڈی کا بخار عروج پر ہے۔ کبڈی ورلڈ کپ کے تیسرے روز پہلے میچ میں آسٹریلیا نے آذربائیجان کو یک طرفہ مقابلے میں شکست دے دی۔ آسٹریلیا کے تریپن پوائنٹس کے مقابلے میں آذربائیجان چوبیس پوائنٹس حاصل کر سکی۔ کبڈی ورلڈکپ ، آسٹریلیا ، آذربائیجان ، چوبیس ، مقابلے ، ترپن پوائنٹس ، شکست دوسرے میچ میں جرمنی نے انگلینڈ کو 21 پوائنٹس کے فرق سے زیر کر لیا۔ جرمنی کے انچاس پوائنٹس کے مقابلے میں انگلینڈ کی ٹیم اٹھائیس پوائنٹس بنا سکی۔ کبڈی ورلڈکپ ، آسٹریلیا ، آذربائیجان ، چوبیس ، مقابلے ، ترپن پوائنٹس ، شکست تیسرے میچ میں بھارت نے میدان مار لیا جس نے سیرا لیون کو 27 پوائنٹس سے مات دی۔ بھارت نے 45 جبکہ سیرا لیون نے 18 پوائنٹس سکور کیے۔ صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور بھٹی کا کہنا ہے کبڈی ورلڈکپ کے موقع پر سکیورٹی انتظامات سے کھلاڑی مطمئن ہیں۔ بھارتی میڈیا کے پراپیگنڈا کو نظر انداز کر دینا چاہیے۔ لاہور میں ہونے والے گروپ اسٹیج کا آخری مرحلہ اختتام پذیر ہوا۔ بدھ اور جمعرات فیصل آباد جبکہ چودہ فروری کو گجرات میں ورلڈکپ کا میدان سجے گا۔