Friday, April 26, 2024

غلطیاں تسلیم، استعفیٰ دینا آسان کام مگر اتنا کمزور نہیں، میئر کراچی وسیم اختر

غلطیاں تسلیم، استعفیٰ دینا آسان کام مگر اتنا کمزور نہیں، میئر کراچی وسیم اختر
February 11, 2020
کراچی (92 نیوز) میئر کراچی وسیم اختر نے قاسم تیلی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ اقرار کرتے ہیں ہم سے غلطیاں ہوئیں، استعفیٰ دینا سب سے آسان کام ہے مگر اتنا کمزور نہیں۔ مزید بولے کہ مستعفی ہوجاؤں تو آپ کو پتہ نہ لگتا کہ صوبائی حکومت اور وفاق شہر میں بگاڑ پیدا کررہے ہیں، عمران خان وعدے کرتے ہیں دیتے کچھ نہیں، کراچی میں دو کروڑ کے منصوبے پر ایک کروڑ ملتا ہے باقی کھا لیا جاتا ہے۔ وسیم اختر کہتے ہیں کہ عدالت میں چیف جسٹس اٹارنی جنرل سندھ کو کہتے ہیں کہ آئین پڑھو، اس میں لکھا ہے کہ اختیارت میئر کے پاس ہونا چاہئے۔ چارج پارکنگ کے پیسے سے کیا کراچی چلے گا، جج کہتے ہیں کہ کروڑوں روپے سندھ حکومت وصول کررہی ہے، میں چلا جاتا تو یہاں ایڈمنسٹر لگا دیا جاتا۔ سندھ کی طرح یہاں پر بھی پیسوں کی بندر باٹ شروع ہوجاتی۔ انہوں نے کہا کہ آپ دیکھیں تو میرے پاس محکمے کتنے ہیں، شہر بھر کے 38 نالے خود کھڑے کر صاف کرائے، جب تک کچرے کا مسئلہ حل نہیں ہوتا نالے صاف نہیں رہ سکتے، جب بزنس کمیونٹی بلاتی ہیں میں یہاں پہنچ جاتا ہوں، آپ اپنے مسئلے حل کرانے تو فنانس منسٹری پہنچ جاتے ہیں ، مگر شہر کے لئے بزنس کمیونٹی بولنے کے لئے تیار نہیں۔ میئر کراچی کا کہنا تھا کہ مجھ پر 40 ایف آئی آر کاٹ دی جاتی ہیں، پانی نہیں ملا تو میں نے سی ایم ہائوس کے سامنے احتجاج کیا، اگر ہم نے انفراسٹرکچر پر کام کیا ہوتا تو مشکلات کم ہوتیں۔