Thursday, March 28, 2024

ریلیف پیکیج، یوٹیلٹی اسٹورز کو 15 ارب فراہمی، 50 لاکھ افراد کو راشن کارڈ دینے کا منصوبہ

ریلیف پیکیج، یوٹیلٹی اسٹورز کو 15 ارب فراہمی، 50 لاکھ افراد کو راشن کارڈ دینے کا منصوبہ
February 11, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اجلاس میں ریلیف پیکیج کو حتمی شکل دے دی گئی۔ یوٹیلٹی اسٹور کو 15 ارب روپے فراہمی، 50 لاکھ افراد کو راشن کارڈ فراہمی کا منصوبہ تیار کرلیا۔ مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اجلاس میں راشن کارڈز کے ذریعے یوٹیلٹی اسٹور پر 25 فیصد ڈسکاؤنٹ دینے کی تجویز دی گئی۔ ذرائع کے مطابق بی آئی ایس پی کے علاوہ بھی متوسط طبقے کو کارڈز جاری ہونگے، 50 ہزار دکانیں کھولے جانے کی حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔ کامیاب جوان پروگرام کے تحت دکانوں کیلئے فنڈز نیشنل بینک فراہم کرے گا۔ یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن دکانوں میں پانچ بنیادی اشیاء سستے داموں فراہم کرے گا۔ دکانیں ملک کے دور افتادہ اور پسماندہ علاقوں میں کھولی جائیں گی۔