Saturday, April 27, 2024

پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل ، خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 24 فروری تک توسیع

پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل ، خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں  24 فروری تک توسیع
February 11, 2020
لاہور ( 92 نیوز) پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل کیس کی سماعت میں لاہور کی احتساب عدالت نے خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 24 فروری تک توسیع کر دی گئی ۔ پیراگون ہاؤسنگ ریفرنس میں خواجہ سلمان رفیق کو جوڈیشل ریمانڈمکمل ہونےپراحتساب عدالت میں پیش کیا گیا ، عدالت نےخواجہ برادران کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے والے قیصرامین بٹ کوپیش نہ کرنے پر نیب پراسیکیوٹرپربرہمی کااظہارکیا۔ احتساب عدالت نے آئندہ سماعت پرقیصرامین بٹ کوگرفتارکرکےپیش کرنےکاحکم دےدیا  ، عدالت نے خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں چوبیس فروری تک توسیع کردی۔ میڈیا سے بات چیت  میں مسلم لیگ ن کے رہنما رانامشہود نے کہا کہ  احتساب کے نام پر ڈرامہ کیا جارہاہے ، حکومت کو عوامی مسائل کا کوئی ادراک نہیں،ان کا مسئلہ صرف خودکوبچانا ہے۔ اس موقع پر عدالت میں سکیورٹی  کےسخت انتظامات کیے گئے گئے تھے۔