Friday, April 26, 2024

مریدکے، چاول کی کئی فیکٹریوں میں گندم ذخیرہ کئے جانے کا انکشاف

مریدکے، چاول کی کئی فیکٹریوں میں گندم ذخیرہ کئے جانے کا انکشاف
February 10, 2020
مریدکے (92 نیوز) مریدکے میں چاول کی کئی فیکٹریوں میں گندم ذخیرہ کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے، ذرائع کے مطابق ذخیرہ کی گئی گندم بااثر شخصیات کی ملکیت ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر سرمد تیمور کے شیخوپورہ روڈ پر چھاپوں کے دوران اسسٹنٹ کمشنر چاول کی کئی فیکٹریوں میں ذخیرہ گندم برآمد ہوئی۔ ذرائع اے سی کے مطابق کروڑوں روپے مالیت کی نوے ہزارگندم کی بوریاں چاول کی فیکٹری کے گودام میں ذخیرہ پائی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر کارروائی کرنے میں بے بس ہوگیا، اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ گندم قانونی نکلی مالکان کے پاس پرمٹ ہے جس کی وجہ سے کاروائی نہ کر سکے، چھاپہ اسپیشل برانچ کی اطلاع پر مارا گیا۔ کروڑوں روپے مالیت کی 544 کنال سرکاری زمین بھی قبضہ میں لے لی گئی۔ اس سے قبل بھی سیکڑوں ایکڑ زمین قبضہ میں لے چکے ہیں۔