Friday, April 26, 2024

مودی کی بی جے پی کو شکست،عام آدمی پارٹی دہلی کی 56 نشستیں جیت جائیگی

مودی کی بی جے پی کو شکست،عام آدمی پارٹی دہلی کی 56 نشستیں جیت جائیگی
February 9, 2020
نئی دہلی ( 92 نیوز)  پاکستان اور مسلم مخالف پروپیگنڈا ناکام ہو گیا ، مودی  کے ریاستی انتخابات میں وزیر اعظم نریندر مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی کو  بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، ایگزٹ پولز کے مطابق عام آدمی پارٹی  ستر میں سے چھپن  نشستیں جیت جائے گی جبکہ بی جے پی صرف چودہ نشستیں ہی حاصل کرسکے گی۔مودی کی شکست پر ’گودی میڈیا‘کی حالت دیکھنے لائق ہے۔ انتخابات کے نتائج کا حتمی اعلان  تو 11 فروری کو کیا جائے گا تاہم  بھارتی میڈیا کے ایگزٹ پولز  اروند کیجریوال کی عام آدمی پارٹی کو فاتح قرار دے رہے ہیں ، پولز کے مطابق عام آدمی پارٹی ستر نشستوں میں سے چھپن نشستیں جیت جائے گی،،اس کے برعکس بی جے پی صرف  چودہ  نشستیں ہی حاصل کرسکے گی ۔ بی جے پی کی یقینی شکست پر "گودی میڈیا "سٹپٹا گیا، نیوز اینکر سودھیر چودھری  تو ایک ہاتھ آگے بڑھ گئے ۔الٹا  دہلی  کے عوام کو سست قرار دیتے ہوئے کہنے لگے  کہ انہیں قومی معاملات میں کوئی دلچسپی نہیں ۔ بی جے پی نے دہلی حاصل کرنے کیلئے انتخابی مہم کے دوران پاکستان اور مسلمانوں کیخلاف زہر اگلا، اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی ادیتیا ناتھ نے شاہین باغ میں شہریت ترمیمی قانون کیخلاف دھرنا دینے والوں کو  گولیاں مارنے کی بات کی ۔ ایک اور وزیر انوراگ ٹھاکر نے جلسے کے دوران مظاہرین کو  گولیاں مارنے کے نعرے لگوائے ۔ خود وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی شاہین باغ  دھرنے کو ملک میں انتشار پھیلانے  کی کوشش قرار  دیا۔ ریاستی انتخابات میں شکست یہ ثابت کرتی ہے کہ بی جے پی کا طرز سیاست   مستقبل میں اُس کی تباہی کا سبب  بن جائے گا۔