Friday, April 26, 2024

اسحاق ڈار کے گھر، ہجویری ہاؤس میں قائم پناہ گاہ میں بے سہارا افراد مقیم

اسحاق ڈار کے گھر، ہجویری ہاؤس میں قائم پناہ گاہ میں بے سہارا افراد مقیم
February 9, 2020
لاہور (92 نیوز) اسحاق ڈار کے گھر، ہجویری ہاؤس میں قائم پناہ گاہ میں بے سہارا افراد مقیم ہوگئے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقیم افراد کو رات کا کھانا اور صبح کا ناشتہ فراہم کیا گیا، حکام نے شیلٹرہوم میں سہولیات کا جائزہ لیا۔ عدالت نے اسحاق ڈار کے گھر کی نیلامی روکی تھی جس کے بعد انتظامیہ نے اسحاق ڈار کے گھر کو شیلٹر ہوم بنا دیا۔ اسحاق ڈار کے گھر کا رقبہ 4 کنال 11 مرلے پر مشتمل ہے، نیلامی کے وقت اسحاق ڈار کے گھر کی ریزور قیمت اٹھارہ کروڑ پچاس لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔