Saturday, April 20, 2024

فیس بُک کا ٹویٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہو گیا

فیس بُک کا ٹویٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہو گیا
February 8, 2020
کیلیفورنیا (92 نیوز) فیس بُک کا ٹویٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہو گیا۔ ہیکرز کے حملے سے سوشل میڈیا صارفین اپنی ذاتی معلومات کو انتہائی غیر محفوظ تصور کرنے لگے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہیکرز نے ٹویٹر پر فیس بک اور فیس بُک میسنجر کا اکاؤنٹ ہیک کر کے اپنے پیغام میں لکھا ’’ فیس بُک کے اکاؤنٹ کوبھی ہیک کیا جا سکتا ہے‘‘ ساتھ ہی ٹویٹر کا مذاق اڑایا اور لکھا’’ لیکن فیس بُک کی اپنی سیکورٹی کم از کم ٹویٹر سے تو اچھی ہے۔ یہ کارروائی بظاہر گوریلا مارکیٹنگ لگتی ہے، جس کی وجہ ہیکرز کا یہ پیغام تھا، کہ اکاؤنٹس کی بہتر سیکورٹی کیلئے انکے ای میل ایڈریس پر رابطہ کیا جائے۔۔۔ ہیکرز نے فیس بک کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی ہیک کیا اور اس پر بھی ٹویٹر والا پیغام اور اپنا لوگو شیئر کیا۔