Thursday, April 25, 2024

منشیات برآمدگی کیس، رانا ثنااللہ کی گاڑی سپردداری کی درخواست مسترد

منشیات برآمدگی کیس، رانا ثنااللہ کی گاڑی سپردداری کی درخواست مسترد
February 8, 2020
لاہور (92 نیوز) منشیات برآمدگی کیس میں رانا ثنااللہ کی گاڑی سپردداری کی درخواست مسترد کردی گئی۔ انسداد منشیات عدالت نے کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت اور گرفتاری کی ویڈیو فراہم کرنے کی درخواستیں بھی مسترد کر دیں، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آئندہ سماعت پر رانا ثنااللہ پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔