Saturday, April 20, 2024

راولپنڈی ٹیسٹ، شان مسعود کی سنچری، پاکستان کے 3 وکٹوں پر 206 رنز

راولپنڈی ٹیسٹ، شان مسعود کی سنچری، پاکستان کے 3 وکٹوں پر 206 رنز
February 8, 2020
راولپنڈی (92 نیوز) راولپنڈی ٹیسٹ کے دو سرے روز پاکستانی ٹیم نے اوپنر شان مسعود کی سنچری کی بدولت پہلی اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنالیے۔ پاکستانی ٹیم کا آغاز مایوس کن رہا، اوپنر عابد علی کوئی رن بنائے بغیر ابو جاوید کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ کپتان اظہر علی آئوٹ ہونے والے دوسرے بلے باز تھے۔انہوں نے 34 رنز بنائے۔ اوپنر شان مسعود نے شاندار سنچری سکور کی، وہ 100 کے انفرادی سکور پر تیج الاسلام کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ ان کی شاندار سنچری میں 11 چوکے بھی شامل تھے۔ مڈل آرڈر بلے باز بابر اعظم 69 رنز جبکہ  اسد شفیق بغیر کھاتہ کھولے کریز پر موجود ہیں۔ پاکستان کو مزید 27 رنز کے خسارے کا سامنا ہے جبکہ ابھی 7 وکٹیں باقی ہیں۔ بنگلہ دیش کی جانب سے ابو جید نے 2 اور تیج الاسلام  نے کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔اس سے قبل بنگلہ دیش کی ٹیم  پہلی اننگز میں 233 رنز بناسکی۔