Thursday, April 25, 2024

وفاق اور سندھ حکومت میں تنازع، ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز روک دیئے گئے

وفاق اور سندھ حکومت میں تنازع، ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز روک دیئے گئے
February 7, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وفاق اور سندھ حکومت میں انتظامی مالی امور پر تنازع کے باعث سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز روک دیئے گئے۔ سالانہ صوبائی ترقیاتی پروگرام میں شامل اسکیموں کیلئے فنڈز کا اجرا نہیں کیا جارہا۔ سندھ کو وفاق سے این ایف سی اوردیگر مدات میں حصے سے 128ارب روپے کم ملے۔ سندھ حکومت نے غیرترقیاتی مصارف میں بھی کٹوتی کا فیصلہ کرلیا۔ رواں مالی سال میں سندھ حکومت کےبیشتر ترقیاتی منصوبے مکمل نہیں ہوسکیں گے۔ وفاق سے فنڈز نہ ملنے پر پہلے مرحلےمیں نئے منصوبوں کےفنڈز روکے جا رہے ہیں۔ سندھ حکومت کو رواں مالی کے سات ماہ میں 487 ارب روپے ملنا تھے۔