Saturday, April 20, 2024

اسپینش کوپا کپ ، بار سلونا اور رالن میڈرڈ کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد باہر ہو گئیں

اسپینش کوپا کپ ، بار سلونا اور رالن میڈرڈ کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد باہر ہو گئیں
February 7, 2020
 میڈرڈ (92 نیوز) اسپینش کوپا کپ میں دو فیورٹ ٹیموں کا سفر تمام ہو گیا۔ بار سلونا اور ریال میڈرڈ کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد باہر ہو گئیں۔ لیونل میسی  کی بارسلونا کا  تیسرے کوارٹر فائنل میں ایتھلیٹک بلباؤ سے مقابلہ ہوا ۔ دونوں ٹیمیں  پہلے ہاف میں گول اسکور  کرنے میں ناکام رہیں۔ دوسرے ہاف میں دونوں ٹیمیں گول کرنے کی تگ و دو  میں دکھائی دیں لیکن  مقررہ وقت تک کوئی بھی ٹیم گول اسکور نہ کر سکی۔ میچ کے اضافی منٹس میں بار سلونا کے سرجیوبوسکیٹس نے اپنے ہی جال میں گیند  پھینک  دی اور ایتھلیٹک بلباؤ نے ایک صفر سے کامیابی سمیٹ کر  سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ اس سے پہلے کھیلے گئے  کوارٹر فائنل میں  ریال میڈرڈ کا مقابلہ ریال سوسیڈائیڈ سے ہوا۔ دلچسپ مقابلے کے بعد سوسیڈائیڈ  نے ریال میڈرڈ کو چار ،تین سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا ۔