Saturday, April 20, 2024

بے باک صحافت اور اعتماد کے 5 سال ، نائنٹی ٹو نیوز 5 برس کا ہو گیا

بے باک صحافت اور اعتماد کے 5 سال ، نائنٹی ٹو نیوز 5 برس کا ہو گیا
February 6, 2020
 لاہور (92 نیوز) بے باک صحافت اور اعتماد کے 5 سال کے ساتھ باخبر، باوثوق 92 نیوز 5 برس کا ہو گیا۔ پاکستانی صحافت کے افق پر چمکتا ستارہ ، بے باک صحافت، سچائی اور اعتماد کا دوسرا نام نائنٹی ٹو نیوز  نے 5سال کا سفر پوری غیرجانبداری اور صحافتی اصولوں کے ساتھ مکمل کر لیا۔ جدید ٹیکنالوجی سے مزین نائینٹی ٹو نیوز نے 5 سال  قبل اپنے سفر کا آغاز کیا ۔ ایچ ڈی سے ایچ ڈی پلس ، ہولوگرام ٹیکنالوجی سے  تھری ڈی آگمینٹڈ ریالٹی نیوز روم کا سفر طے کیا جبکہ اپنے دیکھنے والوں تک  ملک کے طول و عرض اور عالمی افق پر رونما ہونے والے تمام واقعات پوری صحافتی ذمے داریاں نبھاتے ہوئے  پہنچائے ۔ طاقت کے ایوانوں میں مچی ہو ہلچل یا سیاست کی بساط پر چلی جارہی ہوں خفیہ چالیں 92 نیوز نے سب سے پہلے دی اپنے ناضرین کو مستند خبر۔ سوشل ایشوز کو ایوان اقتدار میں پہنچانا ہو یا متوسط طبقے کی آواز بننا ہو نائنٹی ٹونیوز نے ہر ذمہ داری کو احسن طریقے سے سرانجام دیا۔ انیس جنوری کو ساہیوال ٹول پلازہ پر دل دہلا دینے کا واقعہ جب پورا ملک سوگ میں مبتلا تھا ہم نے صحافتی ذمہ داری پوری کی۔ متاثرہ خاندان کی آواز بنا اور واقعہ کے حوالے سے ہر خبر ، چھوٹی سے چھوٹی معلومات نظر آئی 92 نیوز کی سکرین پر۔ سترہ فروری کو وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے دوران ملنے والے 3 ارب ڈالر کے پیکج کی سب سے پہلے خبر دینے کا سہرا بھی نائنٹی ٹونیوز کو جاتا ہے۔ ستائیس فروری کا دن جب پاکستان کے شاہنیوں نے دو بھارتی جہازوں کو مار گرایا تھا نائنٹی ٹونیوز نے اس قومی کامیابی کا جشن یوں منایا کہ بھارت زندگی بھر نہیں بھولے گا۔ جدید ٹیکنالوجی، اوورلے اور گرافکس کی مدد سے اپنے ناضرین کے لئے معرکے کی حقیقی انداز میں عکاسی کی جسے ملک بھر میں خوب سراہا گیا۔ ٹی از فنٹاسٹک یہ وہ فقرہ ہے جس کی گونج رہتی دنیا تک بھارت کے کانوں میں تکلیف دیتی رہے گی۔ بھارتی پائلٹ ابھی نندن جسے پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دبوچا تھا۔ یکم مارچ کو جذبہ خیر سگالی کے تحت اسے بھارت کے حوالے کرنے کی لائیو ٹرانسمیشن کو بھی پاکستان سمیت دنیا بھر میں سراہا گیا۔ بائیس مارچ کو ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد کے تاریخی دورے کی کوریج میں بھی نائنٹی ٹونیوز تمام چینلز پر بازی لے گیا۔ اٹھارہ اپریل کو اسد عمر وزیر خزانہ کے عہدے سے مستفی ہوئے اور حفیظ شیخ کو مشیر خزانہ بنایا گیا لیکن نائنٹی ٹونیوز نے پہلے ہی اسد عمر کی خبر بریک کرکے اپنے ناظرین کو آگاہ کردیا تھا۔ گیارہ جون کو نیب نے حمزہ شہباز کو گرفتار کیا تھا اس خبر کو بھی ہمارے چینل نے سب سے پہلے اپنی سکرین پر بریک کیا تھا۔ یکم جولائی رانا ثنا اللہ کی گرفتاری کا دن ان کی گرفتاری کی خبر کو بریک کرنے کا کریڈٹ بھی 92نیوز کو جاتا ہے۔ اٹھارہ جولائی سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کا پتہ پاکستانی عوام کو نائنٹی ٹونیوز کی سکرین سے ہی چلا تھا ۔ آٹھ اگست کو مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی گرفتاری کی سب سے پہلے خبر 92 نیوز نے ہی دی تھی۔ یکم ستمبر پولیس حراست میں اے ٹی ایم چور صلاح الدین کی موت کی خبر نے پاکستان کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ صلاح الدین کی گرفتاری سے لے کر اس کی موت تک پل پل کی خبر نائنٹی ٹونیوز نے اپنے ناضرین کو سب سے پہلے پہنچائی۔ بات ہو پاکستان کے مثبت تاثر کی تو نائنٹی ٹونیوز اسے اپنا قومی فریضہ سمجھتا ہے۔ 14 اکتوبر کو برطانوی شاہی جوڑا شہزادہ ولیم اور انکی اہلیہ شہزادی کیٹ مڈلٹن نے پاکستان کا تاریخی دورہ کیا۔ 92 نیوز نے ان کے دورے کو یادگار بنا دیا۔ ستائیس اکتوبر کو مولانا فضل کے آزادی مارچ کی کوریج میں بھی 92 نیوز کسی سے پیچھے نہ رہا۔ نو نومبرکو کرتار پور راہدری کا افتتاح ہوا ۔ نائنٹی ٹونیوز نے میراتھن ٹرانسمیشن کے ساتھ ساتھ اوورلے کی مدد سے کرتارپور کی مکمل معلومات اپنے ناضرین کو پہنچائیں جس کی دھوم سرحد پار بھی مچی رہی۔ سولہ نومبر کو لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو ضمانت پر رہا کیا۔ ان کی رہائی اور لندن روانگی کی نائنٹی ٹونیوز نے سب پہلے خبر دے کر اپنی روایت قائم رکھی۔ اٹھائیس نومبر کو سپریم کورٹ نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید کی مدت ملازمت میں توسیع کے احکامات جاری کئے۔ نائنٹی ٹونیوز اس دفعہ بھی اپنی سکرین پر ناضرین کو سب سے پہلے باخبر رکھا۔ نازو شنواری کیس اگر ناننٹی ٹونیوز اسکی آواز نہ بنتا تو اس کی خبر ایوان اقتدار کو کبھی نہ ہوتی۔ حقائق کے ساتھ خبر دینے میں 92نیوز کا کوئی ثانی نہیں۔ اس کے ساتھ سے اس کی ٹیکنالوجی کا بھی کوئی جواب نہیں۔ نائینٹی ٹو نیوز لایا جدید سے جدید ترین ٹیکنالوجی ،پاکستان کا پہلا ایچ ڈی چینل ،صرف دعوی نہیں بلکہ لوگوں نے دیکھا کہ نائینٹی ٹو نیوز نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ بات صرف ایچ ڈی چینل تک نہیں رکی بلکہ یہی وہ چینل ہے جس نے دنیا  کا سب سے بڑا 360 ڈگری ورچوئل  نیوز اسٹوڈیو  اور  تھری ڈی آگمینٹڈ ریالٹی نیوز روم  متعارف کرایا۔ جدید جدتوں کے ساتھ یہ ایک حقیقت ہے کہ نائینٹی ٹو نیوز نے کم ترین عرصے میں ایچ ڈی سے ایچ ڈی پلس  تک کا سفر طے کیا۔ بات اس سے بھی آگے نکلی اور نائینٹی ٹو نیوز لایا وہ ٹیکنالوجی جو کسی کے پاس نہیں ۔ جی ہاں بات ہو رہی ہے ہولو گرام ٹیکنالوجی کی ۔ دنیا نے دیکھا کہ کیسے پلک  چھپکنے میں  ملک بھر میں پھیلے نائینٹی ٹو نیوز کے نمائندے ہیڈ کوارٹر نیوز اسٹوڈیو کا حصہ بن جاتے ہیں ۔ جدید ٹیکنالوجی کے باعث نائینٹی ٹو نیوز چھو رہا ہے نئی بلندیوں کو اور اپنے دیکھنے والوں کو یقین دلاتا ہے کہ مستقبل میں بھی جدید ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا سلسلہ جاری رکھے تاکہ خبر میں مزید جدت لائی جا سکے ۔ اسی لئے تو ہم کہتے ہیں ، ہم جو کہتے ہیں کر جاتے ہیں۔