Thursday, April 25, 2024

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کیخلاف یونیورسٹی آف برمنگھم میں سیمینار

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کیخلاف یونیورسٹی آف برمنگھم میں سیمینار
February 5, 2020
برمنگھم (92 نیوز) مقبوضہ کشمیرمیں طویل ترین کرفیو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور کشمیریوں کومحصور کیے جانے کے خلاف یونیورسٹی آف برمنگھم میں سیمینار منعقدکیا گیا۔ جس میں معصوم کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا سن کر شرکاء آبدیدہ ہوگئے۔ برمنگھم یونیورسٹی میں ہفتہ یوم یکجہتی کشمیرکےسلسلہ میں ہونے والےسیمینارمیں جموں و کشمیر سالویشن موومنٹ کےصدرالطاف احمدبٹ نے یونیورسٹی آف برمنگھم میں منعقدہ کشمیرکانفرنس کے دوران بریفنگ دیتےہوئےبتایا کہ کشمیرکےمسئلےکوانسانی بنیادوں پر عالمی سطع پر اجاگر کرنا ہوگا۔ کانفرنس میں شریک طلبہ بریفنگ کے دوران آبدیدہ ہو گئے۔ طلبہ کا کہنا تھا ہر فورم پر مظلوم کشمیریوں کی آواز بنیں گے۔ اس طرح کے معلوماتی سیمینارز کا  انعقاد جاری رکھنا چائیے تاکہ دنیا میں ہونے والے انسانیت سوز واقعات سے آگاہی حاصل کر کے اس کا سدباب کیا جا سکے۔ بھارتی طالب علموں نے مودی کے اس انسانیت سوز رویہ کی مذمت کی۔ ادھر اسپین کےشہربارسلونا میں پاک اسپین فیڈریشن کےزیر اہتمام مظلوم کشمیریوں کےحق میں اور بھارتی مظالم کےخلاف احتجاج کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے افرادنے شرکت کی۔احتجاج کاتالونیا اسکوائر سے شروع ہو کر گورنر ہاؤس کے سامنے اختتام پذیر ہوا۔