Wednesday, April 24, 2024

کوئٹہ میں کشمیری شہداء، بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنیوالوں کیلئے قرآن خوانی، دعائیں

کوئٹہ میں کشمیری شہداء، بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنیوالوں کیلئے قرآن خوانی، دعائیں
February 5, 2020
کوئٹہ (92 نیوز) جہاں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مظاہرے اور ریلیوں کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ وہاں کوئٹہ میں آباد کشمیری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نشانہ بننے والے اپنے پیاروں، شہداء اور بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے والوں کیلئے قرآن خوانی اور دعائیں بھی کر رہی ہیں۔ بارگاہ الٰہی میں ننھے منھے ہاتھ اٹھا ئے یہ 13 سالہ یسرہ ہے، جس کے لبوں پر ہر لمحے بس کشمیر کی آزادی اور وہاں بھارت کا زخم برداشت کرنے والے کشمیریوں کی حفاظت کی دعائیں ہیں۔ یسرہ کی والدہ کا تعلق جموں کشمیر سے ہے جو 11سال قبل شادی کر کے کو ئٹہ آ ئیں۔ ان کا کہناہے کہ ان کے پیارے کشمیر میں بھارتی مظالم کا نشانہ بن رہے ہیں۔ کشمیر میں انٹر نیٹ اور فون کی سہولت بند ہونے کی وجہ سے انہیں ہر وقت بے چینی رہتی ہے۔ کو ئٹہ میں بلو چستان کشمیر ی برادری کے ایک رہنما محمد یاسین نے بتا یا کہ کشمیر کے مسئلے پر عالمی برادری کی خاموشی سمجھ سے باہر ہے۔ جب تک عا لمی برادری اپنا کر دار ادا نہیں کر ئے گی یہ ظلم بند نہیں ہو گا۔