Friday, April 26, 2024

پاکستان کے کونے کونے سے کشمیریوں کی آزادی کے نعرے گونج رہے ہیں، مشال ملک

پاکستان کے کونے کونے سے کشمیریوں کی آزادی کے نعرے گونج رہے ہیں، مشال ملک
February 5, 2020
سری نگر (92 نیوز) حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا یوم یکجہتی کشمیر پر پیغام میں کہتی ہیں کہ پاکستان کے ہر کونے سے کشمیریوں کی آزادی کے نعرے گونج رہے ہیں۔ مشال ملک نے کہا کہ ہر پاکستانی کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، بھارت نے 5 اگست سے کشمیر سے دنیا بھر کا رابطہ ختم کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں، ان کی آواز دبائی جا رہی ہے۔ پاکستانی قوم کی شکر گزار ہوں وہ کشمیریوں کی آواز بنی، کچھ دیر کی خاموشی ہے پھر شور آئے گا۔ تمہارا تو وقت آیا ہے ہمارا دور آئے گا۔