Thursday, April 25, 2024

کشمیری خود کو اکیلا نہ سمجھیں، 22 کروڑ پاکستانی آپکی پشت پر ہیں، راجہ فاروق حیدر

کشمیری خود کو اکیلا نہ سمجھیں، 22 کروڑ پاکستانی آپکی پشت پر ہیں، راجہ فاروق حیدر
February 5, 2020
مظفرآباد (92 نیوز) آج کا دن کشمیری عوام کیساتھ حکومت پاکستان کی یکجہتی کے اظہار کا دن ہے، یوم یکجہتی کشمیر پر وزیراعظم آزادجموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر خان اپنے پیغام پر کہتے ہیں کہ کشمیری خود کو اکیلا نہ سمجھیں، 22 کروڑ پاکستانی آپکی پشت  پر ہیں۔ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ عوام خونی لکیر کی دوسری جانب مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کے دن کے طور پر منا رہے ہیں، پاکستان کی تمام حکومتوں نے یوم یکجہتی شایان شان انداز میں منایا۔ خونی لکیر کے دوسری جانب رہنے والے کشمیریوں کو یقین دلاتا ہوں کہ آپکی جدوجہد میں آپکے ساتھ کھڑے ہیں۔ راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ کشمیری اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں وہ دن آنیوالا ہے جب ہم آزاد فضاوں میں اپنی تاریخی فتح منائیں گے، 5 اگست کے بعد ہندوستان جو اقدام اٹھائے ریاست جموں و کشمیر کے عوام نے انہیں یکسر مسترد کر دیا، ریاست جموں وکشمیر کے تمام بہنوں بھائیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے ہندوستانی مظالم کے سامنے سر نہیں جھکایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستانی حکومت کو متنبہ کرتا ہوں کہ وہ اپنے شیطانی عزائم سے باز رہے، ہندوستان کے بانی وزیراعظم جواہر لعل نہرو نے اقوام متحدہ میں خود جو وعدہ کیا ان قراردادوں پر عمل کرے، حق حق ہے انصاف انصاف ہے انشاءاللہ حق انصاف کہ فتح ہو گی۔