Tuesday, April 23, 2024

کشمیر میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ شرمناک، بھارت کے ٹکڑے ہوجائینگے، وزیراعظم

کشمیر میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ شرمناک، بھارت کے ٹکڑے ہوجائینگے، وزیراعظم
February 4, 2020
کوالالمپور (92 نیوز) کشمیر میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ شرمناک ہے، وزیراعظم عمران خان ملائیشیا میں انسٹیٹیوٹ آف ایڈوانس اسلامک اسٹڈیز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مذہبی جنونیت کا شکار ہے، اسکے ٹکڑے ہو جائیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ بھارت پر انتہا پسند سوچ نے قبضہ جما لیا، بھارتی حکومت بھارت کو تقسیم کرنے کے منصوبے پرکاربند ہے،بھارت میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ تباہ کن اور ایک المیے کا سبب بن سکتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے لیے میرا وژن قائداعظم اور علامہ اقبال والاہے، دیکھنا ہو گا ریاست مدینہ کی کامیابی کا راز کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم اپنی ترجیحات سے ہٹ گئے ہیں، پاکستان میں ایلیٹ کلاس خود کو قانون سے بالاتر سمجھتی ہے، مافیا ملک کو پیچھے دھکیلنے کے درپے ہے۔