Thursday, March 28, 2024

بافٹا ایوارڈ کی تقریب ، نائنٹین سیون ٹین نے بہترین فلم سمیت سات ایوارڈ جیت لیے

بافٹا ایوارڈ کی تقریب ، نائنٹین سیون ٹین نے بہترین فلم سمیت سات ایوارڈ جیت لیے
February 3, 2020
لندن (92 نیوز) لندن میں تہترویں بافٹا ایوارڈ کی رنگا رنگ تقریب ہوئی۔ نائنٹین سیون ٹین نے بہترین فلم سمیت سات ایوارڈ جیت لیے۔ دا برٹش اکیڈمی آف فلم اینڈ ٹیلی وژن آرٹس، بافتا ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب لندن کے رائل البرٹ ہال میں سجی جہاں دنیا بھر کے نامور فلمی ستاروں نے ریڈ کارپٹ پر خوب جلوے بکھیرے۔ رواں برس بہترین فلم نائنٹین سیون ٹین قرار پائی جس نے بہترین ڈائریکٹر سمیت دیگر چھ کیٹگریز میں بھی ایوارڈ اپنے نام کیے۔ خونی جوکر کا جادو بافتا میں بھی برقرار رہا۔ جوآ کوئین کی لازوال اداکاری پر انہیں بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا۔ بہترین ادکارہ رینی زیلگویر قرار پائیں جنہیں فلم جیوڈی میں بہترین اداکاری پر نامزد کیا گیا تھا۔ بہترین اینی میٹڈ فلم میں فروزن ٹو مضبوط امیدوار تھی مگر کامیابی مقدر بنی کلاؤز کی۔ بافتا ایوارڈز کی تقریب میں شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ کی انٹری نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔ برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ میڈلٹن کی شرکت نے تقریب کی خوشیوں کو دوبالا کردیا جو تمام فلمی ستاروں میں گھل مل گئے تھے۔