Wednesday, April 24, 2024

آمدن سے زائد اثاثے ، رانا ثناء اللہ نیب لاہور میں پیش نہ ہوئے

آمدن سے زائد اثاثے ، رانا ثناء اللہ نیب لاہور میں پیش نہ ہوئے
February 3, 2020
لاہور (92 نیوز)سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ آمدن سے زائد اثاثے کے معاملے میں  نیب لاہور میں پیش نہ ہوئے، ذرائع کے مطابق رانا ثناء اللہ نے نیب لاہور میں پیش ہونے سے معذرت کرلی، جبکہ راناثنا اللہ کے وکیل ریکارڈ لیکر نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے۔ رانا ثنا اللہ کے وکیل محسن رضا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثنا اللہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد گئے ہیں، نیب کی جانب سے طلب کیا گیا کوئی ریکارڈ جمع نہیں کروایا۔ رانا ثنا اللہ کے وکیل نے کہا کہ  جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے رانا ثنا اللہ کو آئندہ پیش ہونے کے حوالے سے کوئی تاریخ نہیں دی،17 فروری کو قومی اسمبلی کا اجلاس اختتام پذیر ہو رہا ہے نیب کی طرف سے رانا ثنا اللہ کو 17 فروری کے بعد طلب کیا جا سکتا ہے۔