Friday, April 26, 2024

گیپکو میں غیر قانونی بھرتیوں کا کیس ، راجہ پرویز اشرف با عزت بری

گیپکو میں غیر قانونی بھرتیوں کا کیس ، راجہ پرویز اشرف با عزت بری
February 3, 2020
لاہور ( 92 نیوز) گیپکو میں غیر قانونی بھرتیوں  کے کیس  میں احتساب عدالت لاہور نے  سابق وزیراعظم اور رہنما پاکستان پیپلز پارٹی  راجہ پرویز اشرف کو با عزت بری کر دیا۔ راجہ پرویز اشرف کی جانب سے نیب کے قوانین میں ترمیم کے بعد بریت کی درخواست دائر کی گئی تھی ، راجہ پرویز اشرف سمیت تمام ملزموں نے بریت کی درخواست دائر کر رکھی تھی ، یب نے  گیپکو میں غیر قانونی بھرتیوں کےکرپشن ریفرنس میں راجہ پرویزاشرف سمیت 8 ملزمان کو نامزد کیا تھا۔ نیب کی جانب سے  موقف اپنایا گیا تھا کہ  راجہ پرویزاشرف نےایسے افرادکو نوکریاں فراہم کیں جنہوں نےدرخواستیں ہی نہیں دی تھیں، میرٹ کی دھجیاں بکھیر کر نااہل افرادکو سیاسی طور پر نوازا گیا، تحریری امتحان اور ڈومیسائل کی پالیسی کی خلاف ورزی کی گئی۔ ریفرنس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف  اورسابق ایم ڈی پیپکو طاہربشارت چیمہ کو نامزدکیاگیا تھا لاہور، دیگر ملزمان میں سابق سیکرٹری وزارت پانی و بجلی شاہد رفیع، سابق ڈائریکٹرز بورڈ آف گورنرز محمد سلیم عارف، ملک محمد رضی عباس اور وزیرعلی بھائیو بھی ملزمان میں شامل تھے ۔ سابق سی ای اومحمد ابراہیم مجوکہ اور سابق ڈائریکٹر ایچ آرحشمت علی کاظمی بھی کرپشن ریفرنس میں ملزمان ہیں شامل تھے ۔  راجہ پرویز اشرف پر 437 افراد کو غیرقانونی طور پر بھرتی کرنے کا الزام تھا،  نیب نے سابق وزیراعظم کے خلاف احتساب عدالت میں 2016 میں ریفرنس دائر کیا تھا۔