Tuesday, April 16, 2024

امیر البحر کا دورہ انڈونیشیا، اعلیٰ فوجی اعزاز سے نوازا گیا

امیر البحر کا دورہ انڈونیشیا، اعلیٰ فوجی اعزاز  سے نوازا گیا
February 1, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی ان دنوں  انڈونیشیا کے  دورے پر ہیں جہاں انہیں  انڈونیشیا کے اعلیٰ فوجی اعزاز بنتانگ جالا سینا اتاما سے نوازا گیا ، نیول چیف نے انڈونیشیاکے  نائب وزیر دفاع اور فوج کی اعلی قیادت سے ملاقاتیں  بھی کیں۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے  دورہ انڈونیشیا کے دوران  انڈونیشیا کے نائب وزیر دفاع سکتی ویہیو ترنگونو، بحریہ کے چیف آف اسٹاف ایڈمرل سیوی سکما اڈجی، میرین کور کے کمانڈنٹ میجر جنرل سہارتنو سے ملاقات کی اور میرین بریگیڈ ہیڈ کوارٹر کا دورہ بھی کیا۔ جکارتہ میں نیول ہیڈ کوارٹرزآمد پر  ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا انڈونیشیا بحریہ کے چیف آف اسٹاف ایڈمرل سیو سکما اڈجی نے استقبال کیا۔  اس موقع پر پاکستانی  نیول چیف کو اعزازی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ انڈونیشیا کے نائب وزیر دفاع اور نیول چیف آف اسٹاف سے ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی سمیت بحری امور اور دفاعی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔معززین نے خطے میں امن و استحکام کی بقاء کے لیے پاکستا ن کے مثبت کردار کو سراہا۔دفاعی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے دونوں ممالک کے سربراہان نے دفاع کی مختلف جہتوں میں باہمی اشتراک کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔ [caption id="attachment_264990" align="alignnone" width="500"] امیر البحر کا دورہ انڈونیشیا، اعلیٰ فوجی اعزاز سے نوازا گیا[/caption] انڈونیشین بحریہ کے ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ ایک تقریب میں ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو انڈونیشیا کے اعلی ترین فوجی اعزاز  بنتانگ جلسینا اتاما سے بھی نوازا گیا۔ نیول چیف نے جکارتہ میں میرین بریگیڈ ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیاجہاں میرین کور کے کمانڈنٹ میجر جنرل سہارتنو نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر نیول چیف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ امیرالبحر نے میرین کور کے کمانڈنٹ میجر جنرل سہارتنو سے ملاقات کی اور میرین بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز میں مختلف تنصیبات کا دورہ کیا۔ [caption id="attachment_264991" align="alignnone" width="442"]امیر البحر انڈونیشیا فوجی اعزاز بنتانگ جالا سینا اتاما اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز ظفر محمود عباسی ‏ جکارتہ ‏ نیول ہیڈ کوارٹرز سیو سکما اڈجی امیر البحر کا دورہ انڈونیشیا، اعلیٰ فوجی اعزاز سے نوازا گیا[/caption] اس دورے کے دوران ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے انڈونیشیا کی میرینز کور کی پیشہ ورانہ مہارت اور قابلیت کو سراہا۔