Thursday, April 25, 2024

چین میں وائرس پھیلنے کے بعد کیا ہوا؟شہری گواؤ جنگ نے تمام صورتحال بیان کر دی

چین میں وائرس پھیلنے کے بعد کیا ہوا؟شہری گواؤ جنگ نے تمام صورتحال بیان کر دی
January 31, 2020
 بیجنگ (92 نیوز) چین میں وائرس پھیلنے کے بعد کیا ہوا، چینی خاتون گواؤ جنگ نے اپنی ڈائری میں سب کچھ بیان کر دیا۔ انتیس سالہ خاتون نے لکھا کہ جب وہ تئیس جنوری کی صبح اٹھیں تو وائرس سے متعلق عجیب و غریب خبریں سنیں۔ لاک ڈاؤن کے بارے میں پہلے کبھی نہیں سنا تھا کہ اس کا مطلب کیا ہوتا ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی دہشت کے آثار نمایاں تھے۔ اسپتالوں میں لوگوں کی قطاریں لگ چکی تھیں۔ مجھے دوستوں نے کہا کہ کھانے پینے کی چیزیں اسٹاک کر لیں  مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا۔ دکانوں پر ادویات سمیت کھانے پینے کی چیزیں بک چکی تھیں۔ شام ہوتے ہی پھر اچانک خوفناک سناٹا سا چھا گیا۔ چوبیس  جنوری  کو ووہان شہر خاموش تھا۔ ہر طرف دہشت تھی۔ میری کوشش تھی کہ کچھ بھی ہو جائے بیمار نہیں ہونا۔ اس لئے میں نے کسرت کرنا بھی شروع کر دی۔ لاک ڈاؤن کے متعلق کوئی واضح خبر نہیں مل رہی تھی۔ اس لئے میں نے کھانے پینے کا وافر سامان اکٹھا کر لیا۔ میڈیکل اسٹورز بند ہو چکے تھے اور سپر مارکیٹس سے نوڈلز اور چاول ختم ہو چکے تھے۔ چین میں  نیو ایئر کی شام  بہت سنسان گزری۔ پچیس جنوری پر چین کے نئے سال کا کوئی جشن نہیں تھا۔ وائرس کے خوف کی وجہ سے لوگ گھروں میں محصور تھے۔ اس صبح مجھے چھنکیں آرہی تھی میں خوفزدہ ہو گئی۔ ڈرتے ڈرتے گھر سے باہر نکل کر مارکیٹ گئی لیکن مارکیٹیں سنسان پڑی تھیں۔ اکا دکا دکانیں کھلی تھی جہاں سے میں نے مزید کچھ چیزیں خریدیں۔ چھبیس جنوری  کو میں نے سوشل میڈیا پر کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے چند ہدایات پڑھیں لیکن کیا ماسک پہننے سے اس وائرس سے محفوظ رہا جا سکتا تھا۔ اگر کوئی کرونا میں مبتلا ہوتا ہے تو اسے کیسے ٹریٹ کیا جاتا ہے۔ اس دن گھر سے پھر باہر نکلی لیکن گھر سے بہت دور کچھ افراد سے ملاقات ہوئی۔ لوگوں نے مختلف قسم کی باتیں سنیں۔ اسی شام لوگوں نے اپنے گھروں کی کھڑکیوں سے نعرے بلند کئے۔ اٹھائیس جنوری  کو لوگوں میں خوف و ہراس پھیل چکا تھا لیکن اس کے باوجود لوگ ایک دوسرے کی مدد بھی کر رہے تھے۔