Friday, March 29, 2024

جعلی اکاؤنٹس کیس، نیب نے عبدالغنی مجید کی درخواست بریت کی مخالفت کردی

جعلی اکاؤنٹس کیس، نیب نے عبدالغنی مجید کی درخواست بریت کی مخالفت کردی
January 30, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب نے عبدالغنی مجید کی درخواست بریت کی مخالفت کردی، نیب نے تحریری جواب احتساب عدالت اسلام آباد میں جمع کرادیا۔ عبدالغنی مجید اومنی گروپ کے بینی فشری اور جعلی اکاؤنٹس کیس کے اہم ملزم ہیں، مختلف کیسز میں عبدالغنی مجید سے تحقیقات جاری ہیں۔ نیب نے تحریری جواب میں موقف اپنایا کہ عبدالغنی مجید سابق ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا انتہائی قریبی ساتھی ہے، احتساب عدالت عبد الغنی مجید کی بریت کی درخواست مسترد کرے۔ عبدالغنی مجید نے نیب آرڈیننس کے تحت اپنے خلاف ریفرنسز میں بریت کی درخواست دائر کررکھی ہے۔