Thursday, March 28, 2024

کینیڈا ،امریکا اور میکسیکو کے درمیان نیا تجارتی معاہدہ آخری مراحل میں

کینیڈا ،امریکا اور میکسیکو کے درمیان نیا تجارتی معاہدہ آخری مراحل میں
January 30, 2020
نیو یارک  ( 92 نیوز) کینیڈا ، امریکا اور میکسیکو کے درمیان نیا تجارتی معاہدہ آخری مرحلے میں داخل ہو گیا ،  میکسیکو کے بعد امریکا نے بھی باضابطہ منظوری دے دی۔ معاہدے کے حتمی مسودے پر تقریباً ایک سال قبل ہی اتفاق ہو گیا تھا، تاہم اس مسودے کو باقاعدہ قانونی شکل میں لانے کیلئے مقامی قانون ساز اسمبلیوں وغیرہ سے منظوری ضروری تھی۔ میکسیکو نےگزشتہ برس جون میں اس پر دستخط کر دیے تھے اور آج امریکی صدر نے بھی اس پر اپنا قلم چلا دیا، معاہدے کی بدولت 6 لاکھ کے لگ بھگ نوکریاں پیدا ہوں گی، جن میں سے 80 ہزار نوکریاں صرف گاڑیوں کی صنعت میں پیدا ہوں گی۔ معادے کے تحت امریکی کسانوں کی کینیڈین ڈیری صنعت تک رسائی ممکن ہو جائے گی جبکہ کاپی رائٹ قوانین میں بھی 20 سال کی توسیع کر دی گئی ہے،معاہدے کی بدولت امریکی جی ڈی پی میں بھی 1.2 فیصد اضافے کا امکان ہے۔