Friday, April 26, 2024

کرکٹر محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ مکمل ، رپورٹ چودہ روز کے اندر آئے گی

کرکٹر محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ مکمل ، رپورٹ چودہ روز کے اندر آئے گی
January 29, 2020
 لاہور (92 نیوز) کرکٹر محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ مکمل ہو گیا۔ باؤلنگ ایکشن کی رپورٹ چودہ روز کے اندر آئے گی۔ گزشتہ ماہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے دوران  محمد حفیظ  کے بائولنگ ایکشن کو غیر قانونی قراردیا تھا۔ باؤلنگ ایکشن کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق محمد حفیظ کے بازو کا خم 15 ڈگری سے زیادہ ہوتا ہے جس کے بعد ان پر انگلش کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام مقابلوں میں باؤلنگ کرانے پر پابندی لگادی گئی تھی۔ بنگلہ دیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی  سیریز میں بھی انہوں نے صرف بیٹنگ کی تھی۔ محمد حفیظ کے بائولنگ ایکشن کا ٹیسٹ لاہور کی ایک نجی یونیورسٹی میں واقع آئی سی سی کی منظور شدہ بائیو مکینکل لیب میں ہوا۔