Thursday, March 28, 2024

عالمی نمبر ون رافیل نڈال آسٹریلین اوپن کا کوارٹر فائنل ہار گئے

عالمی نمبر ون رافیل نڈال آسٹریلین اوپن کا کوارٹر فائنل ہار گئے
January 29, 2020
 میلبورن (92 نیوز) عالمی نمبر ون رافیل نڈال آسٹریلین اوپن کا کوارٹر فائنل ہار گئے۔ میلبورن میں کھیلے گئے میچ میں رافیل نڈال کو آسٹریا کے ڈومینک تھیم نے کوارٹر فائنل میں شکست دی۔ سال کے پہلے گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن کیلئے سیمی فائنلسٹ کی لائن اپ مکمل ہو گئی۔ کل پہلے سیمی فائنل میں عالمی نمبر تین سوئس اسٹار راجرفیڈرر اور عالمی نمبر ٹو سربیا کے نوواک جوکووچ مدمقابل آئیں گے۔ 31 جنوری کو دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریا کے ڈومینک تھیم اور جرمنی کے الیگزینڈر زیوروف کے درمیان مقابلہ ہو گا۔ تیسرے کوارٹر فائنل میں جرمنی کے الیگزینڈر زیوروف نے  سوئٹزرلینڈ کے اسٹان وارنکا کو شکست  دی جبکہ چوتھے  کوارٹر فائنل میں عالمی نمبر ایک اسپین کے رافیل نڈال عالمی نمبر پانچ آسٹریا کے ڈومینک تھیم سے شکست کھا کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔ خواتین کے کوارٹر فائنل مقابلوں میں رومانیہ کی سیمونا ہالپ نے اسٹونیا کی اینٹے کو نٹاویٹ اور اسپین کی گاربائن مگروزا نے روس کی  انستیشیا کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ 30 جنوری کو خواتین کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کی ایشلے بارٹی اور امریکہ کی صوفیہ کینن جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں سیمونا ہالپ اور گاربائن مگروزا مدمقابل آئیں گی۔