Friday, April 19, 2024

فلور ملز سے گندم کی چوری ، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ ڈائریکٹر نیب سکھر پر برہم

فلور ملز سے گندم کی چوری ، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ ڈائریکٹر نیب سکھر پر برہم
January 29, 2020
 کراچی (92 نیوز) گھوٹکی کی 25 فلور ملز سے گندم کی چوری اور نیب کے چھاپے کے معاملے پر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے ڈائریکٹر نیب سکھر پر برہمی کا اظہار کیا۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ نیب نے 25 میں 24 فلور مل مالکان سے پلی بارگین کر لی ہے۔ 32 سو روپے فی بوری کے حساب سے 2 ارب روپے وصول کئے گئے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ جن فلور ملوں نے پلی بار گین کی ان سے منافع کی رقم کیوں نہیں لی؟چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے ریمارکس دئیے کہ نیب کے افسران اپنے اعلیٰ افسران گمراہ کرتے ہیں۔ نیب کی وجہ سے گندم کی قلت اور آٹے کے بحران کا سامنے آ رہا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ نیب والے اگر ٹھیک کام کرتے تو یہ صورتحال دیکھنے میں نہ آتی۔