Thursday, April 18, 2024

پیراگون اسکینڈل،خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 روز کی توسیع

پیراگون اسکینڈل،خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 روز کی توسیع
January 29, 2020
لاہور ( 92 نیوز) احتساب عدالت لاہور نے  پیراگون سوسائٹی اسکینڈل میں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں  13 روز کی توسیع کر دی۔ احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل کیس کی سماعت کی،خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا پیراگون کیس میں مدعی کون ہے،تفتیشی اور وکیل اس حوالے سے عدالت کو مطمئن نہیں کر پا رہے،اس لئے ہم چیئرمین نیب کو طلب کر لیتے ہیں۔ عدالت نے ریمارکس دئیے پیراگون نے زمین بیچی اور پیراگون نے خریدی وہ تو ملزم نہیں ہے، درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالت کے روبرو اصل دستاویزات کی درخواست دے رکھی ہے، عدالت نے کہا  تفتیشی نے جہالت کا مظاہرہ کیا سب فوٹو کاپیاں لگا رکھی ہیں۔ عدالت نےآئندہ سماعت گیارہ فروری تک ملتوی کرتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا اور رپورٹ تفتیشی افسر کو واپس کر دی۔