Friday, April 26, 2024

وفاقی کابینہ نے نئے آئی جی سندھ کی تعیناتی کا فیصلہ مؤخر کر دیا

وفاقی کابینہ نے نئے آئی جی سندھ کی تعیناتی کا فیصلہ مؤخر کر دیا
January 28, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی کابینہ نے نئے آئی جی سندھ کی تعیناتی کا فیصلہ مؤخر کر دیا۔ معاملہ گورنر اور وزیر اعلیٰ کے سپرد کر دیا۔ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ وفاقی کابینہ نے آئی جی سندھ کی منظوری  موخر کر دی ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں جی ڈی اے کی جانب سےآئی جی سندھ کی تبدیلی پر اعتراض کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گورنر اور وزیر اعلٰی مل بیٹھ کر آئی جی سندھ کا معاملہ حل کریں۔ ذرائع کے مطابق چینی کمپنی کو پچاس لاکھ گھر بنانے کا ٹھیکہ بغیر بولی کے دینے کا ایجنڈا بھی وفاقی کابینہ نے موخر کر دیا ہے ۔ صدر اور وزیراعظم کے کیمپ آفسز بنانے کا اختیار ختم کرنے سے متعلق ایکٹ 1975میں ترمیم کا مسودہ کابینہ اجلاس میں  منظور کر لیا گیا ۔ بل کو قومی اسمبلی اور سینیٹ میں منظوری کیلئے پیش کیا جائیگا۔ وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے انرجی کے فیصلوں اور گندم درآمد کرنے کے حوالے سے ای سی سی کے فیصلے کی منظوری دی۔ اجلاس میں اوگرا کے وائس چیئرمین کے عہدے اور ممنوعہ اور غیر ممنوعہ اسلحہ لائسنس کے اجراء کی بھی منظوری دی گئی ۔ کابینہ نے بچوں کے حقوق کے لیے نیشنل کمیشن بنانے کی بھی منظوری دے دی ہے ۔