Friday, April 26, 2024

صادق آباد میں  36انچ قطر کی گیس پائپ لائن دھماکے سے پھٹ گئی

صادق آباد میں  36انچ قطر کی گیس پائپ لائن دھماکے سے پھٹ گئی
January 28, 2020
صادق آباد ( 92 نیوز) صادق آباد میں نواز آباد کے قریب 36 انچ قطر کی گیس پائپ لائن دھماکےسے پھٹ گئی، ریسکیو  کے مطابق دھماکے کے باعث گیس پائپ لائن میں آگ لگ گئی جس پر  مکمل قابو پالیا گیا ۔ آگ سے دو کھیت مکمل طور پر جل گئے، پائپ لائن قادرپورسندھ سے پنجاب آرہی تھی۔ آتشزدگی کے بعد گیس کا مین والو بند کر دیا گیا جس کا پریشر 900 سے 1000 پی ایس اائی تھا جب کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ اور پولیس نے  علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔