Tuesday, April 23, 2024

امامیہ کالونی میں آتشزدگی سے فیکٹری زمین بوس ، 11افراد جاں بحق

امامیہ کالونی میں آتشزدگی سے فیکٹری زمین بوس ، 11افراد جاں بحق
January 28, 2020
لاہور ( 92 نیوز)  لاہور  کے علاقے شاہدرہ کی امامیہ کالونی  میں  فیکٹری میں خوفناک آگ بھڑک اتھی ، عمارت  منہدم ہونے کے باعث ملبے تلے دب کر 11 افراد جاں بحق ہو گئے ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق  مرنے والوں میں خاتون اور 2 بچے بھی شامل  ہیں ،  پرفیوم بنانے والی فیکٹری میں آگ سلنڈر پھٹنے کے باعث لگی، ریسکیو کی  سات گاڑیوں نے  ڈھائی  گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا یا۔