Thursday, April 25, 2024

کیلیفورنیا میں ہیلی کاپٹر حادثہ ، باسکٹ بال لیجنڈ کوبی برائنٹ بیٹی سمیت ہلاک

کیلیفورنیا میں ہیلی کاپٹر حادثہ ، باسکٹ بال لیجنڈ کوبی برائنٹ بیٹی سمیت ہلاک
January 27, 2020
کیلیفورنیا ( 92 نیوز) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ہیلی کاپٹر حادثے میں  باسکٹ بال پلیئر کوبی برائنٹ بیٹی سمیت ہلاک ہو گئے،، کوبی برائنٹ اپنے نجی ہیلی کاپٹر میں سفر کر رہے تھےکہ  تکنیکی خرابی کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔ امریکا کے  لیجنڈری باسکٹ بال پلیئر  کوبی برائنٹ ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہوگئے، کوبی برائنٹ کی   موت کی خبر  پر اسپورٹس کے حلقوں میں   سوگ کی فضا موجود ہے۔ امریکی باسکٹ بال کھلاڑی کی  ہلاکت پر سابق  پاکستانی اسپیڈ اسٹار شعیب اختر سمیت دنیا بھر کے  کرکٹرز نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ لاس اینجلس میں گریمی ایوارڈز کی تقریب میں امریکی باسکٹ بال پلیئر کوبی برائنٹ کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، معروف امریکی فنکارہ ایلیشیا کیز نے تقریب کو کوبی برائنٹ کے نام کر دیا۔ مشہور  امریکی باسکٹ بال پلیئر  اپنے نجی ہیلی کاپٹر میں سفر کر رہے تھے، کہ تکنیکی خرابی کے باعث اس میں آگ بھڑک اٹھی اور وہ کیلیفورنیا کے شہر کیلابساس میں گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے میں 41 سالہ باسکٹ بال لیجنڈ اور ان کی 13 سالہ بیٹی جیانا برائنٹ سمیت نو افراد  ہلاک ہو ئے ہیں، کوبی برائنٹ اپنے بیس سالہ کیریئر میں لاس اینجلس لیکرز کے ساتھ وابستہ رہے، اس دوران انہوں نے  2 اولمپک گولڈ میڈل بھی اپنے نام کئے۔ کوبی برائنٹ کی موت پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سابق  صدر باراک اوباما نے بھی افسوس کا اظہار کیا۔