Friday, April 26, 2024

اسلام آباد، امریکی سفارتخانے کی گاڑی کی ٹکر، خاتون جاں بحق

اسلام آباد، امریکی سفارتخانے کی گاڑی کی ٹکر، خاتون جاں بحق
January 26, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی گاڑی کی ٹکر سے خاتون جاں بحق ہو گئی۔

اسلام آباد کے فیصل چوک میں امریکی سفارتخانے کی گاڑی نے اشارہ بند ہونے کے باوجود آگے نکلنے کی کوشش کی، سامنے سے آنے والی گاڑی کو ٹکر مار دی۔

 حادثے میں نازیہ نامی خاتون موقع پر دم توڑ گئی جبکہ چار افراد زخمی ،ایک بچی کی حالت نازک ہے۔ تمام زخمیوں کو پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے امریکی سفارتکانے کی گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔

 پولیس کے مطابق امریکی سفارتکانے کی گاڑی کا ڈارئیور پاکستانی ہے۔ واقعہ مارگلہ روڈ فیصل چوک پر پیش آیا ۔ جاں بحق خاتون کی شناخت نازیہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے ۔ زخمیوں میں شامل کم سن بچی کی حالت تشویش ناک ہے۔ تھانہ مارگلہ نے ڈرائیور امجد زمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

امریکی سفارتخانے کی گاڑی کی ٹکرز سے نازیہ بی بی جانبحق جبکہ محمد اخلاق زخمی ، شکیل احمد زخمی، نبیلہ بی بی شدید زخمی، سعدیہ زخمی ، مناہل شدید زخمی ہے۔ تمام افراد کا تعلق تعلق  ہزارہ کالونی ڈھوک کالا خان راولپنڈی سے ہے۔ تمام افراد راولپنڈی سے ہری پور کی طرف جا رہے تھے۔ واقعہ دن ساڑھے دس بجے کے قریب تھانہ مارگلہ کی حدود میں پیش آیا۔