Friday, April 26, 2024

کشمیریوں کیساتھ ریاستی دہشتگردی، سیکولر بھارت کا نعرہ دم توڑ رہا ہے، فردوس عاشق

کشمیریوں کیساتھ ریاستی دہشتگردی، سیکولر بھارت کا نعرہ دم توڑ رہا ہے، فردوس عاشق
January 26, 2020
لاہور (92 نیوز) کشمیریوں کیساتھ ریاستی دہشتگردی سے سیکولر بھارت کا نعرہ دم توڑ رہا ہے، معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ بھارتی یوم جمہوریہ پر مودی سرکاری نے فطور برپا کیا ہوا ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کشمیریوں کو بھارت ریاستی دہشتگردی کا نشانہ بنا کر دیوار سے لگانے کی کوشش کررہا ہے، بھارت کو مودی کی پالیسیوں کیخلاف دوبارہ غور کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ، انسانی حقوق کی تنظیموں اور دیگر اداروں پر دنیا کی نظریں لگی ہوئی ہیں، مودی سرکاری نے سیکولر بھارت کے نعرے کو اپنے ہاتھوں دفن کردیا ہے۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ بھارت حکومت کی پالیسیاں دہشتگردی  پر مبنی ہیں، بھارت کو اپنی پالیسیوں کا دوبارہ جائزہ لینے اور ازسرنو ترتیب دینے کی ضرورت ہے۔ بھارت کو کشمیریوں کے حقوق یقینی بنانے ہوں گے۔ فردوس عاشق اعوان مزید بولیں کہ 80 لاکھ کشمیری قید و بند کی صعوبتیں برداشت کررہے ہیں، میڈیا اور آزاد مبصرین کو مقبوضہ کشمیر میں رسائی حاصل نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پچھلے ایک ہفتے سے وزیراعلیٰ پنجاب کے حوالے خبریں آتی رہیں، کل معزز ممبران نے وزیراعلیٰ پنجاب پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، بیماری کی آڑ میں ٹولہ بیرون ملک سازشوں میں مصروف ہے،اس ٹولے کو ایک دفعہ پھر منہ کی کھانا پڑی ہے۔