Tuesday, April 16, 2024

یوم سیاہ، اسلام آباد میں بھارتی سفارتخانے کے باہر کشمیریوں کا احتجاج

یوم سیاہ، اسلام آباد میں بھارتی سفارتخانے کے باہر کشمیریوں کا احتجاج
January 26, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) بھارت کے یوم جمہوریہ پر کشمیریوں کے یوم سیاہ کے موقع پر اسلام آباد میں بھارتی سفارتخانے کے باہر کشمیریوں نے احتجاج ریکارڈ کرایا۔ بھارت مخالف بینرز اٹھائے مظاہرین نے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی شدید مذمت کی اور کہا بھارت کو یوم جمہوریہ منانے کا حق نہیں ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ کشمیر میں بھارتی مظالم بھارتی جمہوریت کے منہ پر طمانچہ ہے، مظاہرے کا اہتمام حریت کانفرنس آزاد کشمیر نے کیا۔