Saturday, April 27, 2024

ترک صوبے ایلازا میں ہولناک زلزلہ، 22 افراد جاں بحق، 550 سے زائد زخمی

ترک صوبے ایلازا میں ہولناک زلزلہ، 22 افراد جاں بحق، 550 سے زائد زخمی
January 25, 2020
استنبول (92 نیوز) ترک صوبے ایلازا میں ہولناک زلزلہ نے تباہی مچا دی، متعدد عمارتیں منہدم ہو گئیں، 22 افراد جاں بحق جبکہ ساڑھے پانچ سو سے زائد زخمی ہوگئے، ریکٹر اسکیل پر شدت چھ اعشاریہ نو ریکارڈ کی گئی۔ خبر ایجنسی کے مطابق زلزلے سے صوبہ ایلازا لرز اٹھا، متعدد عمارتیں زمین بوس ہونے سے کئی افراد ملبے تلے دب گئے، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق زلزلے کا مرکز سیوریس قصبے کے قریب 10 کلو میٹر گہرائی میں تھا، شام، لبنان، عراق سمیت کئی ممالک میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔